پاکستانی کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں؟ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بڑا اعتراف کرلیا

Nov 13, 2021 | 19:53:PM
پاکستانیوں، کرکٹ سے جنون، ڈھکا چھپا نہیں
کیپشن: آئی سی سی، میچز میں پاکستانیوں کے تاثرات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نزاکت علی)پاکستانیوں کا کرکٹ سے جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، اب توانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانیوں کے کرکٹ سے لگاﺅ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعتراف کرلیا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پاکستانیوں کی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شاہینوں کو پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی۔

ویڈیو میں دکھایا ہے کہ میچ میں چھکا ، چوکا لگانے یا مخالف ٹیم کی وکٹ لینے پر گراﺅنڈ میں موجود خواتین، بچوں اور مردوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا اور میچ پھنسے پرپاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ہاتھ دعا کیلئے بلند ہو گئے،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اورپاکستان میں کرکٹ کے میدان آباد ہونے چاہئے ۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر اب تو ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈاور نیوزی لینڈکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے پر تیار ہیں ،مہمان ٹیموں کو کرکٹ سے محبت کرنےوالے پاکستانی بھرپور سپورٹ کریں گے اور مہمانوں کو ریاست کی جانب سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

یہ بھی پڑھیں: بچوں سےجنسی زیادتی۔۔یورپ نمبر ون۔۔رواں سال آن لائن کیسز کی تعداد 10 لاکھ