بنگلہ دیش کا دورہ کرنیوالی قومی ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی 

Nov 13, 2021 | 17:59:PM
کھلاڑیوں، کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ
کیپشن: قومی ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل آ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی ہے۔
ترجمان قومی ٹیم نے کہاکہ قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے ،آج صبح ڈھاکا پہنچنے پر تمام کھلاڑیوں کی آرائیول کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی ،ترجمان کاکہناتھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے کل بروز اتوار کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی ،قومی سکواڈ کل ٹیم ہوٹل میں جم اورپول سیشن کرے گا،ترجمان نے کہاکہ سکواڈ15 نومبر سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست لکھ دی