سب سے اہم یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں۔ شعیب ملک کا پیغام جاری

Nov 13, 2021 | 12:20:PM
سب سے اہم یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں
کیپشن: شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا سیمی فائنل میں شکست کے بعد  پہلا پیغام جاری،انہوں نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے قومی اسکواڈ کی ترانہ پڑھتے وقت کی تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے قومی اسکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم بنانے کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہوتی ہے، جب ہم کھیلتے ہیں تو ایک ٹیم کی طرح فتح یاب ہوتے ہیں اور بطور ٹیم ہی شکست سے دوچار بھی ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک نے اپنے پہلے پیغام میں کہا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ ہم آخر تک لڑتے ہیں اور اس بار بھی ہم نے ایسا ہی کیا، یہ وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 11 نومبر کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل آسٹریلیا کیخلاف کھیلا جس میں آسٹریلیا کو 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔