نور مقدم قتل کیس؛ مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست پر سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری )سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست پر سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،مجرم ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جس دن نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہو کوئی کیس نہ لگائیں،یہ کیس ابھی طویل چلنا ہے تو عید کے بعد سنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شوگر مل کیس؛ مریم نواز کو 7 کروڑ واپس کرنے کی درخواست منظور
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ جون کے پہلے ہفتے میں کیس لگا دیتے ہیں،جس دن یہ کیس لگائیں اس دن کوئی اور کریمنل کیس نہ لگائیں۔