زہریلی گیس سے 4 مزدور جان کی بازی ہار گئے 

May 13, 2023 | 10:05:AM
 ملتان میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

ملتان بہاولپور روڈ پر ایک مزدور تیل کا کنواں صاف کر رہا تھا کہ زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر کنویں میں گر گیا۔

کنویں میں تیل اور صابن کی باقیات تھیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس کو بچانے کے لیے ایک ایک کرکے اس کے مزید 3 ساتھی مزدور کنویں میں اترے تو وہ بھی زہریلی گیس سے بے ہوش ہو کر کنویں میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور چاروں مزدوروں کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔