سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو ہر حال میں عدالت میں پیش کیا جائے، ایڈیشنل سیشن جج

Mar 13, 2024 | 14:52:PM
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو ہر حال میں عدالت میں پیش کیا جائے، ایڈیشنل سیشن جج
کیپشن: سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے مبینہ انتخابی دھاندلی پر اعترافی بیان کے سلسلے میں دائر درخواست پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

وکلاء کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کے مبینہ دھاندلی پر دیے گئے بیان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے کی۔

یہ بھی پڑھیے: توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

عدالت کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ تاریخ پر سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی پیش کیا جائے جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ سابق کمشنر راولپنڈی انتخابات دھاندلی والی گفتگو کے بعد سے ابتک مسلسل روپوش ہیں اور وہ اپنے آبائی گاؤں حافظ آباد والے گھر بھی دستیاب نہیں۔

جس کے بعد عدالت کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کوعدالت میں پیش کرنے کیلئے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا گیا۔