سعودی فٹبال کلب الہلال کی ایشین چیمپیئنز لیگ میں مسلسل 28 ویں جیت، نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Mar 13, 2024 | 13:21:PM
سعودی فٹبال کلب الہلال نے لگاتار 28 ویں مرتبہ ایشین چیمپیئنز لیگ میں جیت کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
کیپشن: فوٹو روئٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سعودی پرو لیگ فٹبال کلب الہلال نے ایشین چیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ اٹھائیسویں مسلسل جیت کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

کنگ عبداللہ فٹبال سٹیڈیم جدہ میں ایشین چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں الہلال نے حریف الاتحاد کے خلاف دو صفر سے جیت کر صرف سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنائی بلکہ دنیائے فٹبال میں تاریخ رقم کر دی، سعودی کلب الہلال نے 28 ویں فتح سمیٹ کر بڑی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

الہلال کلب نے 2016ء میں ویلش سائیڈ دی نیو سینٹس کی مسلسل 27 فتوحات کا ریکارڈ توڑا۔