نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Mar 13, 2024 | 11:52:AM
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق سیریز کے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد  25 اور 27 اپریل کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام 5 میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 ماہ کے عرصے میں پاکستان کا تیسرا دورہ کر رہی ہے۔

 اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دسمبر 2022 میں 2  ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اسی سال کے آخر میں وہ 10 وائٹ بال میچوں میں حصہ کیلئے پاکستان آئی تھی، یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان غیر متزلزل دوستی ہے، ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یہ دورہ ان گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے شائقین اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ایک بار پھر خیر مقدم کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ایک اور مسابقتی سیریز ہوگی جو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔

سیریز کا شیڈول

14 اپریل ۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد

16 اور 17 اپریل۔ پریکٹس

18 اپریل۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ راولپنڈی

20 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ راولپنڈی

21 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ راولپنڈی

25 اپریل۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ لاہور

27 اپریل۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ لاہور