ملالہ یوسفزئی کے اپنے شوہرکیساتھ ترکی میں سیرسپاٹے، تصویریں شیئر کردیں

Mar 13, 2022 | 22:45:PM
ملالہ یوسف زئی، شوہر، ترکی سیرو تفریح
کیپشن: ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر کیساتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنے شوہرکے ہمراہ ترکی سیر وتفریح کےلئے پہنچ گئیں، تصاویر بھی شیئر کر دیں ۔
ملالہ یوسف زئی کے شوہرعصر ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ نیورلینڈ کی تلاش۔شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکی میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Asser Malik (@asser.malik)

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک کا نکاح ہوا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Newscorner (@hirablogsz)