شادی کے موقع پر دلہن نے فائرنگ کردی؛ ویڈیو وائرل

Mar 13, 2022 | 16:42:PM
شادی پر دلہن فائرنگ ویڈیو
کیپشن: دلہن فائرنگ ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) سوشل میڈیا پرایک نئی وائرل ہوئی جس میں دلہن کو شادی کے روز فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں ہونے والی شادیوں کی متعدد ایسی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ان ویڈیوز میں کبھی دلہا ناراض تا کبھی دلہن پسند کا گانا نہ چلانے پر شادی کی تقریب میں آنے کو راضی نہیں۔ 

انسٹاگرام پر ایک اور شادی کی ویڈیواپ لوڈ کی گئی جس میں ایک دلہن کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شادی کی اس ویڈیو  دلہن ہال کے باہر ہاتھ میں پستول تھامے کھڑی ہے جبکہ کچھ لوگ اس کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔ عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن نے بلاخوف 3 ہوائی فائر کئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن نے شادی کی خوشی میں مسکراتے ہوئے تین فائر کیے جس کے بعد پستول پراعتماد انداز میں ایک شخص کو تھمادی۔

View this post on Instagram

A post shared by Deepesh Thakur (@deepesh966)