خاور مانیکا کی ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو ،سو شل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا

Mar 13, 2021 | 20:08:PM
 خاور مانیکا کی ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیو ،سو شل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خاور مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کے حوالے سے تقریب میں خاور مانیکا اور دیگر افراد نے سر عا م ہوائی فائرنگ کر دی جس کی ویڈیو بھی وا ئرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں خاور مانیکا جب دھمال ڈالنے کیلئے اپنی نشست سے کھڑے ہوئے تو عقیدت مند بھی جوش میں آگئے ۔ایک شخص نے بندوق ہوا میں اٹھاتے ہوئے فائرنگ بھی شروع کر دی۔
 اسی طرح ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خاور مانیکا کی  ایک ویڈیو اینکر پرسن حامد میر نے بھی شیئر کی اور کہا کہ اس شخص کو سب جانتے ہیں اس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ یہ کیمروں کے سامنے سرعام فائرنگ کر کے قانون کا مذاق اڑائے اگر اس شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو باقی لوگوں کو ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کیوں کر لیا جاتا ہے؟
یا د رہے کہ ویڈیوز سو شل میڈیا پر وا ئرل ہونے کے بعد صا رفین یہ سوا ل اٹھا رہے ہیں کہ کیا خا ور مانیکا قا نون کی خلا ف ورزی نہیں کر رہے ہیں؟