سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کے بجائے نوٹوں کی سیاست ہوئی، سراج الحق

Mar 13, 2021 | 00:37:AM
سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کے بجائے نوٹوں کی سیاست ہوئی، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کے بجائے نوٹوں کی سیاست ہوئی،کیا یہ جمہوریت ہے کہ جس کے پاس پیسہ ہو، وہی سینیٹر یا رکن اسمبلی بنے؟
سراج الحق کاکہناتھا کہ کرپٹ اشرافیہ نے غریب کے اسمبلی تک پہنچنے کے سارے راستے بند کر دیئے، پیسے کے بل بوتے پر الیکشن کے نام پر سلیکشن کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے،اسلام آبادمیں ڈراما ہوا،ووٹوں کانہیں نوٹوں کا مقابلہ تھا،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کے ووٹ مستردہوئے،سنجرانی جیت گئے،گزشتہ الیکشن میں سنجرانی جیتے اورپیپلزپارٹی نے نعرے لگائے تھے۔
ان کاکہناتھاکہ جن کااحتساب ہوناتھا وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم کی سیاست دولت اورچندخاندانوں کی سیاست ہے،عمران،زرداری،نوازشریف سب اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے آئے۔