امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تقریب اتوار کو ہو گی

Jun 13, 2026 | 20:42:PM
امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تقریب اتوار کو ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تقریب اتوار کو ہو گی۔ یہ بات اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے حکام نے آج ہفتہ کے روز بتائی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب اتوار کو ہو گی۔

اس تقریب کے بارے میں پاکستانی اور سعودی حکام نے ’امید ظاہر کی کہ یہ اہم پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مدد دے گی۔

 ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اب تک امریکہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔