ورلڈ کپ 2026 کیلئے آفیشل فٹ بال کی تیاری کا اعزاز سیالکوٹ کے نام

Jun 13, 2026 | 17:50:PM
ورلڈ کپ 2026 کیلئے آفیشل فٹ بال کی تیاری کا اعزاز سیالکوٹ کے نام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے لیے تیار کردہ آفیشل فٹ بال پاکستانی شہر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا ہے ، اس حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر پیغام بھی شیئر کیا ۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی آفیشل میچ بال “ایڈیڈاس ٹریکونڈا” سیالکوٹ میں پاکستانی ہنرمندوں نے تیار کی ہے، جو ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگرچہ پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شریک ٹیموں میں شامل نہیں، تاہم پاکستانی ہنر ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول کے ساتھ میدان میں موجود ہوگا۔

انہوں نے آفیشل میچ بال تیار کرنے والے پاکستانی ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے کاریگروں کی مہارت اور دستکاری نے پاکستان کو عالمی سطح پر منفرد شناخت دلائی ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ “میڈ اِن پاکستان” فیفا ورلڈ کپ 2026 کے عالمی جشنِ کھیل کا حصہ بن چکا ہے، جو پاکستانی صنعت اور افرادی قوت کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کارکنوں کی محنت، مہارت اور اعلیٰ معیار دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور قومی وقار میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟