اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پی آئی اے نجکاری کے عمل پر پیشرفت کا جائزہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نجکاری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مختلف امور پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے نجکاری کے لین دین کے فریم ورک کے تحت ممکنہ خریدار کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالے سے ضروری فیصلے کیے۔
اجلاس میں وزیر توانائی، وزیر تجارت، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، کمیٹی نے نجکاری کے عمل کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟