امریکا: کسی نے پولیس پر اینٹ، فائر بوم پھینکا یا گن تانی تو وہ قبرستان جائیگا،شیرف کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)امریکا کی ریاست فلوریڈا میں بریوارڈ کائونٹی(brevard county) کے شیرف وائن ایو ی نے بلوہ،ہنگامی آرائی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کا انجام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے قانون نافذ کرنے والوں پر اینٹ، فائر بوم پھینکا یا گن تانی تو وہ قبرستان جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں شیرف نے بلوائیوں کو قانون بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے قانون نافذ کرنے والوں پر اینٹ، فائر بوم پھینکا یا گن تانی تو وہ قبرستان جائے گا، پولیس پر گن تاننے والوں کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا جائے گا کہ وہ کہاں سے باقیات وصول کر سکتے ہیں ۔اگر کسی نے ہم پر تھوکا تو وہ پہلے ہسپتال اور پھر جیل جائے گا۔
شیرف نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے ہم پر ہاتھ اٹھایا تو پہلے ہسپتال اور پھر جیل جائے گا یا پھر ہمارے بڑے اور پیارے کتے بھی اسے کاٹ سکتے ہیں،کسی نے سڑکوں پر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی ڈرائیور کو جانے سے روکا تو کچلا جائے گا،گاڑیاں روکنے والوں کو سڑک پر گھسیٹا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون لاپتہ ہونے کا ڈرامہ بے نقاب، بھائی، چچا اور اسکےبیٹےنےغیرت کے نام پر قتل کیا