ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات شروع کردیئے۔
نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کے مطابق ایران میں موجودپاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، مستحق افراد کیلئے اہم خبر
اسحاق ڈار نے بتایا کہ زائرین کی مددکے لیےکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہےگا۔
نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخانےکو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینےکی ہدایت جاری کی اور بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔