ایک اننگز میں 19 چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا

Jun 13, 2025 | 14:07:PM
ایک اننگز میں 19 چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی 20 کرکٹ کی اننگز  میں  سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ  کے دوران  اپنی اننگز میں 19 چھکے  لگانے کا ریکارڈ بنایا,اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

 فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا،  انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، اس کے بعد  فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ  فائنل میں بھی بابراعظم کی ’’کور ڈرائیور‘‘ کے چرچے

خیال رہے کہ ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123 رنز سے شکست دی تھی، سان فرانسسکو یونیکورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 269 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ میچ میں پاکستان کے حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے3  وکٹیں لی تھیں۔