لندن میں پیش آئے ہراسانی کے واقعہ پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

Jun 13, 2025 | 12:39:PM
لندن میں پیش آئے ہراسانی کے واقعہ پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں اپنی فلم"لو گرو" کی تشہیری مہم کے دوران پیش آنےوالےہراسانی کے واقعہ پرپہلی بارخاموشی توڑدی۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیاتھا جب ماہرہ خان اور ہمایوں سعید لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈوپاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے،تاہم "میٹ اینڈ گریٹ" کے دوران ناقص انتظامات کے باعث صورتحال بگڑ گئی اور بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔

واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کے غیر مناسب انداز سے قریب آنے پر وہ پریشان ہو گئیں۔

عوام نے اس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا، ایسے میں ہمایوں سعید نے موقع پر پہنچ کر ماہرہ خان کو تحفظ دیا اور ہجوم کو پیچھے ہٹایا۔

یہ بھی پڑھیں:سُروں کے شہنشاہ مہدی حسن کوبچھڑے13 برس بیت گئے

حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اس واقعے پر بات کی ہے، ماہرہ خان نے کہا کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سعید سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے، جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فوراً ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے۔

ہمایوں سعید نے اس موقع پرکہا کہ وہ ہر اس خاتون کی مدد کریں گے جو کسی بھی مشکل میں ہو، صرف ماہرہ ہی کی نہیں۔