استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے ملک گیر تنظیم سازی کا فیصلہ

Jun 13, 2023 | 20:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے بھی شرکت کی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی جس کیلئے ملک گیر تنظیم سازی کی جائے گی۔ جہاں پہلے مرحلے میں چاروں صوبائی تنظیمیں بنائی جائیں گی، اس کےعلاوہ پارٹی کی ضلع اور تحصیل سطح تک تنظیم سازی بھی تیزی سے مکمل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پرویز الٰہی پی ٹی آئی سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کب کریں گے ؟ اہم خبر آ گئی

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں، امید سے عمل تک قوم کا ساتھ دیں گے۔

اجلاس میں پارٹی سیکرٹری جنرل (ر) عامر کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان، سیعد اکبر نوانی، مراد راس، شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی شریک ہوئے۔