پاکستان نے ICC رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Jun 13, 2022 | 16:02:PM
پاکستان نے ICC رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے ،طابق آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی، بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ کے فرق سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔

رینکنگ میں نیوزی لینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور انگلینڈ 124 پوائنٹس لیکر دوسرے جبکہ آسٹریلیا 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن کو ویمن پلیئر آف دی منتھ جبکہ سری لنکا کے انجیلو میتھیوز مین پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔