پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ 

Jul 13, 2025 | 22:51:PM
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کے گھر پر چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 دوسری جانب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں احتجاجی تحریک پر مشاورت مکمل کی گئی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایت پر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بہ یک وقت مذاکرات کی پیش کش اور 5 اگست کو احتجاج کی کال بھی دے دی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتجاج کی کال بانیٔ پی ٹی آئی نے دی ہے، 90 دن میں تحریک آر یا پار کر لیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سسٹم کے بینی فشریز اور ہائی جیکرز بیٹھ کر بات کریں، دلائل سے ثابت کریں کہ ملک کے خلاف سازش کس نے کی؟ کچھ ثابت ہو تو سزا صرف پی ٹی آئی نہیں، ہر اُس فریق کو ملے، جس جس کی غلطی سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں: ایاز صادق