جوہری مذاکرات، ایران نے نئی شرائط رکھ دیں

Jul 13, 2025 | 10:29:AM
جوہری مذاکرات، ایران نے نئی شرائط رکھ دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے جوہری مذاکرات کیلئے نئی شرائط جاری کردی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی پابندیاں ایران پر دوبارہ عائد کی گئیں تو یہ ایرانی جوہری معاملے میں یورپ کے کردار کے خاتمے کے مترادف ہوگا۔

واضح رہے کہ 2015 کے جوائنٹ کمپریہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA) میں شامل ایک شق کے تحت، اگر ایران معاہدے کی خلاف ورزی کرے تو اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کی جا سکتی ہیں، یہ وہی معاہدہ ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اپنے پہلے دور صدارت میں ختم کر دیا تھا۔

 عراقچی نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ ممکنہ جوہری مذاکرات کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے خلاف فوجداری مقدمے کا مطالبہ

 انہوں نے کہا کہ ہم اس کے وقت، مقام، شکل، مواد اور ان ضمانتوں کا جائزہ لے رہے ہیں جو ایران کو ممکنہ مذاکرات کے لیے درکار ہوں گی۔

گفتگو میں عراقچی نے واضح کیا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت صرف ایران کی جوہری سرگرمیوں تک محدود ہوگی، نہ کہ اس کی عسکری صلاحیتوں تک۔

انہوں نے تہران میں سفارت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گر مذاکرات ہوتے ہیں تو مذاکرات کا موضوع صرف جوہری پروگرام اور ایران کے جوہری پروگرام پر اعتماد پیدا کرنے کے بدلے میں پابندیوں کا خاتمہ ہوگا، اس کے علاوہ کوئی اور معاملہ زیر بحث نہیں آئے گا۔