مون سون کے نئے سپیل کی انٹری،سیلابی ریلے کا الرٹ جاری، گڈو بیراج کی سطح بھی بلند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بارشوں کےنئےاسپیل کی انٹری، لاہور میں آئندہ24گھنٹوں میں ہلکی اور طوفانی بارشوں کاامکان، راولپنڈی میں بھی سیلابی ریلے کا الرٹ، بارشوں سے گڈو بیراج کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئےسپیل میں 16جولائی تک بارشیں رہیں گی،لاہورکاموجودہ درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34ڈگری ہی رہےگا،ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی شہر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے 15 جولائی سے 31 اگست تک سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے کہ شہر میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور انتظامی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف مون سون بارشوں کی وجہ سے کشمور میں دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی،دریا کےکنارے پرموجود دیہات زیرآب آگئے۔
گڈو بیراج میں24 گھنٹے کے دوران13 ہزار212 کیوسک پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کے باعث اسپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ڈیم سے پانی کے اخراج کا بہاؤ 250,000 کیوسک سے 260,000 کیوسک کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےملک بھر میں آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔