بھارتی اداکارہ شوہر کے قاتلانہ حملے میں زخمی 

Jul 13, 2025 | 00:22:AM
بھارتی اداکارہ شوہر کے قاتلانہ حملے میں زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کناڈا ٹی وی کی اداکارہ منجولا شروتی شوہر کی جانب سے کیے گئے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منجولا شروتی پر ان کے شوہر امریش نے بے وفائی کے شبہے میں حملہ کیا ہے، امریش نے مبینہ طور پر شروتی پر پہلے مرچوں کا سپرے کیا اس کے بعد اداکارہ کی پسلی، ران اور گردن پر وار کرتے ہوئے ان کا سر دیوار سے دے مارا۔

خیال رہے کہ اداکارہ منجولا شروتی کو ان کے شوہر نے 4 جولائی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھامگر اس کی خبر حال ہی میں سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منجولا اور امریش کی شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں اور ان کے دو بچے ہیں، کچھ عرصے سے ان کے تعلقات کشیدہ تھے  جس کے باعث3ماہ قبل شروتی نے علیحدگی اختیار کر لی تھی،منجولا شروتی اس وقت وکٹوریا ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، پولیس نے اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے امریش کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے بجائے جدہ پہنچانے کا معاملہ، مسافر نے ایئرلائن کو لیگل نوٹس بھیج دیا