کراچی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی

Jul 13, 2023 | 16:38:PM
کراچی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آبا د کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں گیس سلنڈر کیوں پھٹتے ہیں؟

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایک گھر میں بھی گیس سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی تھی جو اس دفتر میں چوکیدار تھا۔