وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو فون،عید الاضحی کی مبارکباد دی

Jul 13, 2022 | 00:31:AM
وزیراعظم شہبازشریف، سعودی ولی عہد، ٹیلی فون، عیدالاضحیٰ، مبارکباد دی،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون،وزیراعظم نے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو عید الاضحی کی مبارکباد دی،وزیراعظم نے سعودی عوام کیلئے بھی خیر سگالی کے جذبات کااظہار کیا اور عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن اور پاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں ۔
 وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کیساتھ دو طرفہ جاری اقدامات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماﺅں میں بات چیت میں مختلف شعبوں، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا ، مفتاح اسماعیل