نیب کراچی کی حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

Jul 13, 2021 | 00:12:AM
نیب کراچی کی حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کے ساتھ ایف بی آر کے سابق چیئرمینز عبداللہ یوسف اور سلمان صدیق شریک ملزم ہیں۔ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو ایک ارب 77 کروڑ روپے سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
ڈی جی نیب کراچی کی سربراہی میں ریجنل بورڈ کے اجلاس میں دو ریفرنس دائر کرنے اور دو شکایات کو انکوائری میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی۔
یاد رہے کہ مارچ میں وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا تھا۔
وزیراعظم نے حفیظ شیخ کی جگہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا جنہیں بعد ازاں ہٹا کر شوکت ترین کو یہ عہدہ سونپ دیا گیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔وزیراعظم نے ندیم بابر سے گزشتہ سال پیش آنے والے پیٹرولیم بحران پر استعفیٰ مانگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع