قلات؛دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،صدر،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کاخراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ضلع قلات میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی صدر مملکت،وزیراعظم و وفاقی داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےبھی ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا،انہوں نےکہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں،قومی ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی،انہوں نےکہاکہ سکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے بھارتی سپانسرڈ 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی کامزیدکہنا تھا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد جہنم واصل