شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2، 3 , 4 اور ایم 11کو بند کر دیا گیا

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کیساتھ دھند کا سلسلہ بھی عروج پر ہے ،موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا

Jan 13, 2026 | 22:45:PM
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2، 3 , 4 اور ایم 11کو بند کر دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کے ساتھ دھند کا سلسلہ بھی عروج پر ہے جس کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا گوجرہ دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے,لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا.
ترجمان سنٹرل ریجن

انھوں نے بتایا کہ موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

ترجمان کے مطابق دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

دھند میں صبح 10 بجے تا شام 6 بجے محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:صحافی ارشد شریف قتل کیخلاف از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر