ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونیوالی ساڑھی تیار۔۔ قیمت کتنی۔؟

Jan 13, 2022 | 19:52:PM
درزی۔سلک۔ساڑھی۔قیمت۔وجے۔وقت
کیپشن: ماچس کی ڈبیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانا سے تعلق رکھنے والے ماہر درزی نے ماچس کی ڈبی میں فٹ ہونے والی ساڑھی تیار کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی ساڑھی نلا وِجے نامی درزی نے تیار کی ہے جس نے اس کی تیاری میں سلک کے کپڑے کا استعمال کیا جب کہ ساڑھی کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔وجے کے مطابق اس نے ساڑھی کی سلائی ہاتھوں سے کی ہے جس میں 2 ہفتوں کا وقت لگا، اگر وہ یہ ساڑھی سلائی مشین پر سیتے تو انہیں اسے تیار ہونے میں تقریبا ًتین دن کا وقت لگتا، نلا وجے نے ساڑھی کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بتایا۔انہوں نے بتایا کہ ہاتھ کی سلائی میں زیادہ محنت لگتی ہے اسی لئے اس کی قیمت 12000 روپے مقرر کی گئی ہے اور اگر ساڑھی مشین پر تیار کی جائے تو اس کی قیمت 8000 روپے ہوگی۔وجے کے مطابق ان میں یہ ماہرانہ صلاحیت ان کے والد سے آئی ہے، جو اپنی جوانی میں ہاتھوں سے ساڑھیوں کی سلائی کیا کرتے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں۔https://www.24urdu.com/13-Jan-2022/44304