فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے,پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ فوج غیر جانبدار ادارہ ہے سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ ملک پر جب بھی کڑا وقت آیا پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی سیاسی و سماجی شخصیت رانا ممتاز علی نے لاہور میں پرویز الٰہی سے ملاقات میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فوج اور اداروں نے اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا یہ وقت سیاست کا نہیں عوامی خدمت کا ہے۔ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے۔ پاک فوج اور انتظامی اداروں نے ہمیشہ غیر جانبدار رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی۔ پاک فوج سیلاب، زلزلہ اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہی۔پاک فوج سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے۔