عدالت کا حکم ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ملنے دیا جائے:سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں یہاں روکا جا رہا ہے، آگے نہیں آنے دیا جارہا، وہ لوگ کوئی وجہ نہیں بتاتے بس اوپر سے انہیں ایک حکم آ جاتا ہے، ہمارے وزرا کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،ان کے گریبان پھاڑے گئے ہیں،میرے مطابق یہ رویہ درست نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نےکی کے پی ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کے پی ، پنجاب کے ایم این ایز کو گرفتار کیا گیا ہے، میرے ساتھ کسی حکومتی عہدیدار کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا، کورٹ کے آرڈرز ہیں کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ملنے دیا جائے اور ان کو ٹھیک علاج ہو، پوری دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا رویہ رکھا گیا ہے۔
عمران خان کی بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے، پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر اور موجودہ وزیراعظم جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ، اس کے ساتھ یہ رویہ ہو رہا ہے، یہ خطرناک بات ہے،اس سے نفرتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ کوئی سنبھالنے والا نہیں ہو گا۔
ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو سرکاری ڈاکٹرز کے ہمراہ جیل میں بھیجا جائے، ان کے ذاتی معالج اور فیملی کے ہمراہ انہیں الشفا ہسپتال لایا جائے، مراد سعید ہمارا بڑا ہے، اس کی بات کو ہوا میں نہیں پھینکا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ