رمضان سے قبل مرغی مہنگی، سرکاری نرخ ہوا میں اُڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)رمضان سے قبل مرغی مہنگی ہوگئی اور سرکاری نرخ ہوا میں اُڑ گئے۔
مرغی کاگوشت سرکاری قیمت کے مقابلے میں 30روپے اضافی قیمت پر فروخت کیاجارہاہے۔
دکاندار کمشنر کراچی کے مقررکردہ نرخوں پرعملدرآمدکرنے کوتیار نہیں،سرکاری نرخ نامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 510 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 336 روپے فی کلو ہے، لیکن دکاندار اسے 350 روپے فی کلو تک بیچ رہے ہیں۔
پولٹری رہنما ملک ظریف نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دکانداروں اور آڑھتیوں کے ساتھ فوری اجلاس بلایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:رحمت و برکت کا مہینہ قریب آتے ہی آٹا مزید مہنگا،20کلو کا تھیلا2900 کا ہوگیا
مہنگی مرغی ملنے پرشہریوں کاکہناہے کہ ہرچیز ہی قوت خرید سے باہر ہورہی ہے، منافع خوروں کےرمضان المبارک میں متحرک ہونے پر افسوس ہے۔