نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

Feb 13, 2024 | 19:33:PM
نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف سمیت 9 لیگی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے مزید 9 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز شریف، این اے 119 لاہور سے مریم نواز شریف، این اے 123 لاہور سے شہباز شریف، این اے 127 سے عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

   اس کے علاوہ این اے 70 سیالکوٹ سے ن لیگ کے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف، این اے 72 سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد، این اے 73 سیالکوٹ سے ن لیگ کی نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 64 میں چودھری سالک حسین کی جیت برقرار، قیصرہ الہیٰ ہار گئیں

اس سے قبل آج الیکشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری اور این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔