سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں

Feb 13, 2024 | 14:44:PM
سندھ ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں، درخواستگزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

 سندھ ہائیکورٹ میں 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی چالیس حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا ‏دیا۔

عدالت کا درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 164،شہباز شریف کی جیت ہار میں بدل گئی؟عدالت کا بڑا حکم،ن لیگ پھنس گئی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن 22فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے، آپ کوسارا قانون معلوم ہے، اصل بات یہ کہ الیکشن کمیشن کی گڈول ہونی چاہئے۔