حکومت نے بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی ٹھان لی

Feb 13, 2023 | 13:18:PM
حکومت نے بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی ٹھان لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں غریبوں کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہونے لگی ،حکومت نے بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کی ٹھان لی ۔

ذرائع کے مطابق آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری کا امکان ہے۔ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ یکم جنوری 2023  سے ہوگا، آج ہونے  والے  ای سی سی کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔


 آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) گیس کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری ہوجائےگی۔

ضرور پڑھیں :خاتون جج کو دھمکانے کا کیس :عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست منظور

خیال رہےکہ 10 فروری کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بجلی منصوبوں کے لیے حاصل کیےگئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے۔اجلاس میں بجلی صارفین پر ایک روپے فی یونٹ سر چارج لگانے کی منظوری دی گئی، سرچارج ‏300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر لاگو ہوگا، فنانس سرچارج کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق بجلی بلوں پر فنانس سرچارج رواں سال مارچ سے جون تک لاگو رہےگا، سرچارج کے الیکڑک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہوگا۔