افغانستان :دھماکوں میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Feb 13, 2021 | 13:11:PM
افغانستان :دھماکوں میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغانستان کے صوبے کنڑ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار جان سے مارے  گئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات کو صوبہ کنڑ میں ہونے والے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر آج صبح افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دھماکے میں 3 شہری زخمی ہو گئے۔اس کے علاوہ صوبہ قندھار میں بھی ایک  کار بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس فورس کے 12 اہلکار زخمی ہو گئے۔افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکا قندھار کے ضلع ارغنداب میں چیک پوسٹ پر آج صبح کیا گیا۔مزید برآں افغان وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ضلع نوا میں گزشتہ روز کئے گئے فضائی حملے میں طالبان ریڈ یونٹ کے 16 ارکان ہلاک ہوئے۔