وزیراعظم کی پاکستان بار کونسل الیکشن میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی اور پورے پاکستان میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مابق وزیراعظم نے احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو ممبرز پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ وکلاء برادری کا انڈیپنڈنٹ گروپ پر اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ وکلاء اپنے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سنجیدہ اور ذمہ دار قیادت کے خواہاں ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، وزیر قانون کو ہمیشہ ہدایت کی ہے کہ وہ نہ صرف وکلاء کے ساتھ رابطے میں رہیں بلکہ وکلاء کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے حقوق کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا حکومت وکلاء برادری کو ریاست کا اہم ستون سمجھتی ہے، بار اور بنچ کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گوجرانولہ اور لاہور میں چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے چالان ملنے پر شہریوں نےسر پکڑ لئے