ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہو گئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی، خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:IPL کی بجائےPSL ترجیح، انگلش کرکٹر حقیقت سامنے لے آئے
تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے متعلق کیس سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے جبکہ خودکش بمبار سمیت 3 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔