دنیاکے کئی ممالک میں سپر فلو کی لہر،ہسپتال بھرگئے

Dec 13, 2025 | 11:23:AM
دنیاکے کئی ممالک میں سپر فلو کی لہر،ہسپتال بھرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے مختلف خطوں میں سپر فلو کی لہر کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق فلو کی نئی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ’’سب کلاڈ K‘‘ کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔
برطانوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کوویڈ کے بعد ہسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے.

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 ڈبلیو ایچ او کے مطابق نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں لیکن اس کا پھیلاؤ معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے،سپر فلو سے بچوں اور بزرگوں میں متاثرین کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ کچھ سکول عارضی طور پر بند اور کچھ میں اوقات کم کیا گیا ہے۔