پی ایس ایل 9 کے مقابلے کہاں ہوں گے؟ ذکا اشرف نے بتا دیا

Dec 13, 2023 | 18:19:PM
پی ایس ایل 9 کے مقابلے کہاں ہوں گے؟ ذکا اشرف نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بتا دیا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے میچز کراچی لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے پی ایس ایل ڈرافٹ تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے میچز کراچی لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے، تمام فرنچائزز پی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لیے سب نے محنت کی، اب پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر پی ایس ایل 9 کی کونسی ٹیم میں شامل ہوں گے؟ فیصلہ ہو گیا

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 2016 میں جو پودا لگایا تھا آج تناور درخت بن چکا ہے، آج تمام ٹیمیں اپنے اپنے ڈرافٹنگ کے ذریعے سکواڈ مکمل کریں گی، پی ایس ایل کے پہلے کھلاڑی کا انتخاب ملتان سلطان کرے گی، میری نیک خواہشات تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں۔