کیاشاہ رخ خان عمرےکےبعدمندر پہنچ گئے؟ویڈیو وائرل

Dec 13, 2022 | 11:17:AM
فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کی عمرے سے واپسی مشکوک بنادی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کیا بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان عمرے سے واپسی کے بعد ماتھہ ٹیکنے وشنو دیوی کے مندر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیر دی ہے۔ شاہ رخ خان جو گزشتہ دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ تھے، اب وہ جموں و کشمیر کے وشنو دیوی کے مندر میں دکھائی دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس میں سیاہ رنگ کی ہُڈی پہنے ہوئےشخص شاہ رخ خان ہے۔گوکہ اس انسان کا چہرہ ہُڈی سے چھپا ہوا ہے لیکن گارڈز کی موجودگی اور قد کاٹھ اور چلنے کے انداز  سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے وشنو دیوی کے مندر میں پوچا کرنے آئے تھے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلم پٹھان کا پہلا گانا ’بےشرم رنگ‘ گزشتہ روز ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

اس کے علاوہ فلم جوان اور ڈُنکی بھی 2023 میں ریلیز کی جا رہی ہیں۔