گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت

Aug 13, 2026 | 18:50:PM
 گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت
کیپشن: گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر کا دورہ کیا جہاں  انہوں نے فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے   گورنر فیصل کریم کنڈی  کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی دیار خان نے خیبر پختونخوا کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید ڈی ایس پی کے بچوں کے سامنے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ،پولیس، فوج اور ایف سی سمیت تمام فورسز ملک، امن اور مٹی کے لیے جانیں قربان کر رہی ہیں۔

 گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہان تھا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے کے استحکام کے لیے تمام  سٹیک ہولڈرز اور سیاسی قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا،دہشتگردوں کے پاس جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی موجود ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پولیس کو نائٹ ویژن، تھرمل اور اینٹی ڈرون آلات سے لیس کرنا ہوگا،امن کے بغیر نہ سیاست ہوسکتی ہے، نہ الیکشن اور نہ ہی ترقی،وفاق اور صوبائی حکومت کو صوبے میں امن و ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،وفاق اور صوبے کے درمیان تصادم کی فضا کسی صورت مناسب نہیں،اسلام آباد اور اٹک پر چڑھائی یا دھرنوں کے بجائے مسائل بات چیت سے حل کیے جائیں،سیاسی معاملات سڑکوں پر لڑنے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے طے کیے جائیں۔ 

  گورنر خیبرپختونخواکا کہنا تھا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو وزیراعلیٰ ہیں، انہیں وفاق اور صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھنا چاہیے،صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائے بغیر امن کیسے قائم ہوگا؟وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا میں بلایا جائے، ہنگو، باجوڑ، دیر اور سوات میں واقعات ہوچکے، مزید کسی بڑے واقعے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے،کیا وزیراعلیٰ کسی بڑے واقعے کے انتظار میں ہیں؟

 فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا،نیشنل سیکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔