عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کردیا

Aug 13, 2026 | 16:32:PM
عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو تین مقدمات میں بری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت جنوبی نے  ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کے3 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرلی۔ 

  وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قدمے میں گرفتار ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں،انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا،شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔

خیال رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2020، 2021 اور 2022 میں گذری تھانے میں مقدمہ درج کئے گئے تھے۔ 

ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمات میں مفرور تھی،ملزمہ کے خلاف دیگر مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔