دشمن کوبھرپورجواب دینےکی صلاحیت رکھتےہیں،وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کےقیام کا اعلان 

Aug 13, 2025 | 23:35:PM
دشمن کوبھرپورجواب دینےکی صلاحیت رکھتےہیں،وزیر اعظم کا آرمی راکٹ فورس کےقیام کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم دشمن کوبھرپورجواب  دینےکی اہلیت رکھتےہیں،پاکستان اسلامی ممالک کی واحد،دنیاکی ساتویں جوہری قوت ہے۔ 

 اسلام آباد وزیراعظم شہبازشریف نے مرکزی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے78سال مکمل ہونےپرسب کومبارکبادپیش کرتاہوں،آج کادن کےحوالےسےطویل تاریخ ہے،ہمارےبزرگوں کی قربانیاں ہرجگہ نظرآتی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ محض آزادی  کی جنگ نہیں تھی،دوقومی نظریہ کی فتح تھی،قائداعظم،علامہ اقبال،تحریک پاکستان کےتمام قائدین کوسلام پیش کرتاہوں،چندہی لوگ تاریخ کارخ موڑپاتےہیں۔ 
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نےاس جشن آزادی کومعرکہ حق کانام دیاہے،بھارت نےجھوٹےالزام کی آڑلےکرپاکستان پرحملہ کیا،اس ےگھمنڈتھاکہ وہ جنگی طاقت کی بدولت پاکستان کوزیرکرےگا،جنگیں صرف ہتھیاروں کی بنیادپرنہیں لڑی جاتیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 4روزمیں بھارت کاغرورمٹی میں مل گیا،فیلڈمارشل اوردیگربہادراورقابل عسکری سالارکھڑےتھے،جوانوں نےبھارت کووہ سبق سکھایاکہ اآنےوالی نسلیں یادرکھیں گی،یہ جوان سیسہ پلائی دیواربن کردشمن کےخلاف لڑتےہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیرقوم کاعظیم بیٹاہے،فیلڈمارشل نےایسی جنگی حکمت عملی بنائی جس کااعتراف دوست اوردشمن سب کرتےہیں،10مئی 2025کوایک نئی قوم ابھرکرسامنےآئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کوبھرپورجواب  دینےکی اہلیت رکھتےہیں،پاکستان اسلامی ممالک کی واحد،دنیاکی ساتویں جوہری قوت ہے،نوازشریف کوسلام،انہوں نے28مئی 1998کودباوکومستردکیا،نوازشریف نےملکی دفاع پرسمجھوتہ کرنےسےصاف انکارکیاتھا،ہماری ایٹمی طاقت کسی طورپربھی جارحانہ سوچ نہیں رکھتی،ہم نےدفاعی طاقت مضبوط کرنےکیلئےایٹمی راستہ اپنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بہتری کی راہ پر گامزن ہے، عالمی ادارے اعتراف کر رہے ہیں پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، ہمیں شبانہ روز لگن سے محنت کر کے ترقی کرنی ہے، دیار غیر میں وطن کی خاطر شاندار کردار ادا کر رہے ہیں، دیار غیر میں پاکستانی پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وادی بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوچکی، پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، فلسطین اور کشمیریوں کے حقوق ملنے تک پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی تقسیم اور ذاتی مفادات سے بڑھ کر پاکستان کیلئے سوچیں، سیاسی جماعتوں ، اسٹیک ہولڈرز کو میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں، یہ میثاق معیشت کی بحالی کا حصہ نہیں بلکہ وسیع تر قومی مفاد کی بنیاد ہے، دنیا دیکھ سکھے اختلافات اپنی جگہ مگر پاکستان کیلئے ہم ایک ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی میں 90 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں، پاک فوج کے افسران ، جوان اور عوام بھی شامل ہیں، اب ہم نئے فتنے کو جگہ نہیں دیں گے، پاکستان میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے مگر جلاؤ گھیراو کا نہیں ہے۔

آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان

اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ  بنانے کا اعلان بھی کیا،شہباز شریف نے بتایا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ  جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ہوگی جو دشمن کو ہر سمت سے نشانہ بنائے گی،ان کا کہنا تھا کہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ ہماری روایتی جنگی قوت کو مزید مضبوط بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورس ہمارے دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ دوست ممالک نےہماراساتھ دیااورحوصلہ بڑھایا،چین،سعودیہ،ترکیہ،اآذربائیجان،ایران نےکھل کرپاکستان کی حمایت کی ،ہم ان سب کےمشکورہیں،انہوں نے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ نےجنگ بندی کیلئےمثبت کرداراداکیا،دیرپاامن کیلئےٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کروانےمیں کرداراداکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےعوام کی فلاح وبہودکواپنی ترجیح قراردیا،ہمارےاقدامات کی وجہ سےدیوالیہ پن کاخطرہ ٹل گیا،ملک بہتری کی جانب گامزن ہے
مہنگائی کی سطح کم ہوکر5فیصدکی سطح پرآگئی ہے،سودکاریٹ11فیصدپراآچکاہے،پاکستان معاشی بہتری کی راہ پرگامزن ہے،عالمی ادارےاعتراف کررہےہیں پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں یوم آزادی و معرکہ حق کی مرکزی تقریب،قومی اور غیر ملکی شخصیات کی شرکت