لاہور، کراچی، پشاور سمیت  ملک بھر میں یومِ آزادی منانے کی بھرپور تیاریاں

Aug 13, 2025 | 22:26:PM
لاہور، کراچی، پشاور سمیت  ملک بھر میں یومِ آزادی منانے کی بھرپور تیاریاں
سورس: 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور، کراچی، پشاور سمیت  ملک بھر میں زندہ دلانِ پاکستانیوں میں یومِ آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.

ملک بھر کی عمارتوں، گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچموں، گرین لائیٹوں سے سجایا جارہا ہے، مانوں ہر جانب خوشی کا سماں ہے، بچے، نوجوان، خواتین اور بوڑھے سب ہی جشنِ آزادی منانے کے لیے پر عزم ہیں۔ 

یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں  تمام بڑی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ۔ سبز ہلالی پرچم اور دلکش سجاوٹ نے لاہور شہر کے حسن کو دوبالا کردیا ، سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی بلڈنگ کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجادیا گیا ۔ 

مینار پاکستان، واپڈا ہاؤس اور لاہور ریلوے سٹیشن پر بھی خوبصورت لائٹنگ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مال روڈ پر قومی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے، ساتھ ہی اہم شاہراہوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ 

یوم آزادی کے موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ۔

اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر،لاہور ریجن کی عمارتوں پر وطن کی محبت میں قومی پرچم بھی آویزاں کردیے گئے، اینٹی کرپشن کی عمارت پر رنگ برنگی برقی قمقموں کی سجاوٹ توجہ کا مرکز بن گئے ۔