مارک زکر برگ ایلون مسک سے لڑنے کیلئے تیارمگرکیوں؟

Aug 13, 2023 | 14:53:PM
مارک زکر برگ ایلون مسک سے لڑنے کیلئے تیارمگرکیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیس بک ، واٹس ایپ جیسی کئی سوشل میڈیا ایپس کے مالک مارک زکر برگ نے ٹیسلا اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے مالک  ایلون مسک کا  چیلنج قبول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک سے لڑنے کے لیے تیار ہیں مگر انہیں یقین نہیں کہ کوئی تاریخ اس وقت تک طے ہو سکتی ہے جب تک ایلون مسک تصدیق نہیں کر دیتے،ایلون مسک نے 11 اگست کو کہا تھا کہ ان کی مارک زکربرگ کے ساتھ کیج فائٹ ایکس اور میٹا پر لائیو اسٹریم کی جائے گی جبکہ یہ لڑائی اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اٹلی کی حکومت اس فائٹ کی میزبان بننے کے لیے تیار ہوگئی ہے مگر اطالوی وزیر ثقافت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابھی روم میں کسی ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو رہا۔

 مارک زکربرگ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایلون مسک کی بیان کردہ تفصیلات سے حیران رہ گئے ہیں،سوشل میڈیا ایپ تھریڈز میں اپنے میسجز میں مارک زکربرگ نے کہا کہ 'مجھے اس کھیل سے محبت ہے اور میں اس دن سے فائٹ کے لیے تیار ہوں جب سے ایلون مسک نے مجھے چیلنج کیا، اگر وہ کبھی کسی حقیقی تاریخ پر رضا مند ہوئے تو آپ میرا جواب بھی سن لیں گے، اس وقت تک یہ تصور کرلیں کہ وہ جو کچھ بھی کہہ رہے اس پر ابھی اتفاق نہیں ہوا۔

ضرور پڑھیں:یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی،2 پروفیسرز گرفتار

مارک زکربرگ اس سے پہلے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں مگر ایلون مسک نے 12 اگست کو کہا تھا کہ کندھے کی سرجری سے ریکور ہونے کے لیے چند ماہ درکار ہوں گے،یعنی اگر یہ کیج فائٹ واقعی ہوئی تو اس کے لیے ہمیں ابھی کافی انتظار کرنا ہوگا،اس سے قبل 7 اگست کو ایلون مسک نے کہا تھا کہ 'فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں،ایلون مسک کا کہنا تھا کہ شاید فائٹ سے قبل سرجری کی ضرورت ہو، اس کا علم رواں ہفتے ہو جائے گا۔

ٹیسلا کے مالک کے اس بیان پر مارک زکربرگ نے بھی ایکس کی حریف ایپ تھریڈز پر اپنے میسج میں کہا تھا کہ وہ ایلون مسک سے آج ہی لڑنے کے لیے تیار ہیں,انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کیج فائٹ کے لیے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں مگر ایلون مسک نے تصدیق نہیں کی,میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے نئے بیان میں مستقبل میں ایلون مسک کے ساتھ یا ان کے بغیر کسی قسم کے فائٹنگ ایونٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 'جب میں تیار ہوں گا تو اپنی اگلی فائٹ کی تفصیلات شیئر کروں گا، جب میں لڑتا ہوں تو میری خواہش ہوتی ہے کہ اس کھیل کے بہترین ایتھلیٹس کا سامنا کروں ,انہوں نے اپنے گھر میں ٹریننگ سیشن کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ 20 جون کو ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بظاہر مذاق میں مارک زکربرگ کو فائٹ کا چیلنج کیا تھا,جو جسٹو مارشل آرٹ کے ماہر مارک زکربرگ نے بھی 21 جون اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'مجھے لوکیشن بھیجیں',جس پر ایلون مسک نے اپنے جواب میں لاس ویگاس میں موجود وینیو Vegas Octagon کے بارے میں لکھا، یہ وہ جگہ ہے جہاں ایم ایم اے فائٹس ہوتی ہیں۔

اس کے چند دن بعد ایلون مسک نے بتایا تھا کہ انہوں نے کیج فائٹ کے لیے تربیت شروع کر دی ہے، مگر پھر اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی۔