سعودی عرب کا پاکستان کیلئے بڑا امدادی پیکیج 

Aug 13, 2022 | 23:40:PM
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات
کیپشن: پاکستان اور سعودی عرب کے جھنڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کو سعودی عرب سے بڑے امدادی پیکیج ملنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خبرایجنسی بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے،سعودی وزارت خزانہ اسی ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرنے کے معاہدے کی تجدید کرسکتا ہے۔بلوم برگ کے مطابق سعودی عرب 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد بھی کرسکتا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اس امداد کا اعلان دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔بلوم برگ کے مطابق سعودی اور پاکستانی وزارت خزانہ نے اس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونا مہنگا، ملکی سطح پر قیمتیں مزید گر گئیں