مختلف سروسز اور گروپس کے افسران کی ترقی

Aug 13, 2022 | 10:55:AM
 سنٹرل سلیکشن بورڈ ,پوسٹل گروپ,کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ,24نیوز
کیپشن: سنٹرل سلیکشن بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سنٹرل سلیکشن بورڈ نے مختلف سروسز اور گروپس کے افسران کی ترقی کی منظوری دے دی۔

ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ نے آج ہونے والے اجلاس میں دی،وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔پوسٹل گروپ کے ایک افسر کی گریڈ 21 اور 4 کی گریڈ 20 میں ترقی ہوئی ۔

پوسٹل گروپ کی عاطفہ رفعت کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری، محمد اسلم، راشد اللہ کنڈی کی گریڈ 20 میں ترقی، نعمان فلاح الدین،محمد عدنان وائر کی گریڈ 20 میں ترقی ،ان لینڈ ریونیو سروس سے سیدہ نورین زہرہ ،ناصر اقبال، خورشید خان مروت کی ترقی ہوگئی ۔

ناصر خان، فہیم محمد، طارق ارباب کی بھی گریڈ 21 میں ترقی ،ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں یوسف حیدر شیخ، آفاق احمد قریشی شامل ہیں ۔ گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں ثمریہ محمد، مریم حبیب، باسط سلیم شاہ شامل ہیں ۔پرویز احمد شر، خالد شاہ، ثناء اللہ، عدیلہ یوسف، عظمت حیات رانجھا ،میاں محمد واجد حیات، سردار تیمور خان، رحمت اللہ خان کی ترقی کی منظوری دے دی گئی ۔

کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے اللہ داد، طارق زبیر کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم اجمل چوہدری، نوید احمد، نواز نسیم کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری،سعدیہ ثروت، سلمان مفتی، سارہ اسلم کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری ،نجم احمد شیخ، خالد سلیم،وجیہہ اللہ کُنڈی، اکرم علی خواجہ، عبدالوھاب سومرو ،کامران رحمان، اکرام اللہ ،انجینئر سرفراز درانی کو گریڈ 21 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ۔

ضرور پڑھیں:ٹک ٹاک پر پابندی عائد
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سید ابرار حسین،وقاص عالم، عزیز احمد جمالی ،مریم خان، مطیع اللہ ،شوکت علی، نادر چھٹہ، قیصر سلیم،صلوت سلیم، فیاض جتوئی ،محمد ضیاء الحق، سہیل اشرف، محمد ایاز کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری،فیصل احمد، نواز سہو، محمود اسلم ،شہباز طاہر ندیم، مسرت جبین، ظہیر حسن،فیاض حسین عباسی، نور احمد، اسد ضامن،محمد علی رنداوا، معظم اقبال سپرا، ثمن رائے بھی ترقی پا گئے۔

پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری،ایس ایس پی سے ڈی آئی جی بنا دیا گیا،ترقی پانے والوں میں ایس ایس پی خرم شہزادحیدر،ایس ایس پی علی جاویدانورملک ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی ،ایس ایس پی محمد فاروق احمد ،ایس ایس پی فرخ بشیر،عثمان اکرم گوندل،ایس ایس پی محمد سلیم، فرخ رشید ،ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد ،ایس ایس پی عبدالقادر قمر،ایس ایس پی تنویر عالم اوڈھو ،ایس ایس پی محمد شہزاد آصف،ایس ایس پی سرفراز خان ورک ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ۔

ایس ایس پی غازی صلاح الدین کی گریڈ 20 ،ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ جواد قمر کی گریڈ 20 میں ترقی،ایس ایس پی ڈاکٹر عاطف اکرام کی گریڈ 20 ،ایس ایس پی طارق رزاق ،عطاء اللہ چانڈیو کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی ۔